روس سے رابطے، امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کے داماد سے تحقیقات کا فیصلہ

روس سے رابطے، امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کے داماد سے تحقیقات کا فیصلہ
 روس سے رابطے، امریکی سینیٹ کا ٹرمپ کے داماد سے تحقیقات کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں کے روسی حکام سے رابطوں کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔ سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے روسی حکام کے درمیان رابطوں کی چھان بین کیلئے امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر سے پوچھ گچھ کرنے کا کہہ دیا ہے۔ جیرڈ کشنر کو سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے ٹرمپ کے انتخابی مشیروں اور روسی حکام کے درمیان رابطوں پر سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
ٹرمپ داماد

مزید :

صفحہ اول -