اوباما کیئر بل منسوخی میں ناکامی کی ذمہ دارمیری جماعت ہے،ٹرمپ

اوباما کیئر بل منسوخی میں ناکامی کی ذمہ دارمیری جماعت ہے،ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما ہیلتھ کیئر بل کی منسوخی میں ناکامی کا ذمہ دار اپنی ہی پارٹی کے ارکان کانگریس کو قرار دیا ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ری پبلکن پارٹی کے کچھ انتہائی قدامت پسند ارکان کی وجہ سے ان کا پیش کردہ نیا ہیلتھ کیئر کا بل واپس لینا پڑا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس شکست پر ڈیموکریٹ ارکان واشنگٹن میں بیٹھے مسکرارہے ہیں ۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب ان کی توجہ ٹیکسوں میں کٹوتی اور بڑی ٹیکس اصلاحات پر ہے۔
ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -