شہر کا امن برقرار رکھنے کیلئے آپریشن جاری رہیگا، کورکمانڈر کراچی

شہر کا امن برقرار رکھنے کیلئے آپریشن جاری رہیگا، کورکمانڈر کراچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اے این این) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا ہے شہرقائد میں امن سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا سے ملک بھر کے تاجروں اور صنعتکاروں کی نمائندہ تنظیم ایف پی سی سی آئی کے صدر نے ملاقات کی جس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال و تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر ایف پی سی سی آئی کا اس موقع پر کہنا تھا پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کوششوں سے کراچی میں امن بحال ہوا، امن سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی میں امن کیلئے تاجر برادری قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ہے۔اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ شہرقائد کے حالات بدل چکے ہیں اور پائیدار امن کیلئے مزید کام جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے شہرمیں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فرائض انجام دیتے رہیں گے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔
کورکمانڈر کراچی

مزید :

صفحہ اول -