سپرنٹنڈنٹ انجینئر زاہد عباس کی اگلے گریڈ میں ترقی

سپرنٹنڈنٹ انجینئر زاہد عباس کی اگلے گریڈ میں ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )مجاز حکام نے صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر سید زاہد عباس(بی ایس۔19) کو چیف انجینئر ؍ ڈائریکٹر جنرل(بی ایس۔20) کی پوسٹ پر فوری اور باقاعدہ طور پر ترقی دے دی ہے۔ مذکورہ افسر ایک برس تک آزمائشی طور پر کام کریں گے جبکہ مذکورہ بالا ترقی کے بعد انجینئر سید زاہد عباس(بی ایس۔20) بحیثیت چیف انجینئر (ساؤتھ) محکمہ آبپاشی تا حکم ثانی کام جاری رکھیں گے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔