ڈیرہ میں دو افراد سے اسلحہ برآمد

ڈیرہ میں دو افراد سے اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)نواب پولیس نے علاقہ کتی خیل میں کاروائی کے دوران رپیٹر ،پستول سمیت اسلحہ برآمد کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیئے جبکہ سنیپ چیکنگ کے دوران منشیات کیس کے ایک اشتہاری ملزم جبکہ لڑائی کیس کے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق نواب پولیس نے علاقہ کتی خیل میں کاروائی کے دوران فضل رحیم ولد افضل دین سکنہ وانڈا لوہانی سے ایک رپیٹر اور ایک کارتوس برآمد کر لیئے جبکہ اکبر علی ولد قندھار سکنہ وانڈا شیرو سے ایک پستول اور اکیس کارتوس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ،اسی طرح نواب پولیس نے 14مارچ2017کے منشیات کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد نواز کو گرفتار کر لیا جبکہ 24فروری2017 کے لڑائی کیس کے اشتہاری ملزمان محمد خان اور عبد الرحمن سکنائے کٹہ خیل کو گرفتار کر لیا ۔