ساہیوال: مال گاڑی کو حادثہ ، ٹریفک معطل ‘مسافر سراپا احتجاج

ساہیوال: مال گاڑی کو حادثہ ، ٹریفک معطل ‘مسافر سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال(بیورورپورٹ) مال گاڑی کی بوگیاں پیٹری سے اُترنے کے باعث 9 گھنٹے ریلوے ٹریفک معطل ‘ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر موسیٰ پاک ٹرین کے مسافروں کا ہنگامہ ‘نائب اسٹیشن ماسٹر کے دفاتر ، ٹرین کا گھیراؤ اور نعرے بازی ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حالات پر قابو پایا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک مال گاڑی چائنا کنٹینر ساہیوال کول پاور پلانٹ کیلئے 60 ہزار ٹن کوئلہ کراچی سے ساہیوال لا رہی تھی کہ چیچہ وطنی ریلوے پھاٹک کے قریب کانٹوں کی خرابی کے باعث اسکی چھ بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں جس کے باعث اپ ڈاؤن ساہیوال تا خانیوال ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی ، موسیٰ پاک کو ساہیوال ،عوام ایکسپریس کو میاں چنوں ‘ ملتان ایکسپریس کو کسووال ریلوے اسٹیشن روک لیا گیا جبکہ مین لائن بلاک ہونے کی وجہ سے علامہ اقبال‘جعفر ایکسپریس ‘بزنس ایکسپریس کو خانیوال‘فیصل آباد روٹ پر روانہ کر دیا گیا، تیزگام ‘نائٹ کوچ کراچی ایکسپریس ‘گرین ٹرین 4 گھنٹے تک خانیوال اسٹیشن پر رُکی رہی جبکہ ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر 9 گھنٹے سے رُکی ہوئی موسی پاک کے مسافرسراپا احتجاج بن گئے اور اسٹیشن ماسٹر کے دفتر کا گھیراؤ کر لیا ، پولیس ‘ایلیٹ فورس نے ریلوے اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال کرحالات کو قابو میں رکھا ۔ 9گھنٹے بعد ریلیف ٹرین کی مدد سے کوئلہ والی ٹرین کی بوگیاں پٹری پر چڑھائی گئیں اور ٹریفک بحال کر دی گئی ۔
مال گاڑی حادثہ