وزیراعظم کی سندھ پر خاص نظر ایک ماہ میں تیسرا دورہ

وزیراعظم کی سندھ پر خاص نظر ایک ماہ میں تیسرا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم نواز شریف نے سندھ پر خاص نظریں لگا لی ہیں۔پیرکو وہ ایک روزہ دورے پرحیدرآباد پہنچے ۔سنیٹررحیلہ گل مگسی ، مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو، سنیٹرنہال ہاشمی سمیت دیگررہنماؤں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم کاایک ماہ کے دوران صوبے سندھ کا یہ تیسرا دورہ ہے،وہ ٹھٹھہ اور کراچی کے بعد پیرکو حیدرآباد پہنچے۔ایس ایس پی حیدر آباد کے مطابق وزیراعظم کی سیکورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ،شہر کے مختلف مقامات پر 1ہزار پولیس اہلکاراور 250 کمانڈوز کو تعینات کیا گیاتھا۔ وزیراعظم کی حیدرآباد آمد سے قبل مسلم لیگ ن کے ناراض کفن پوش کارکنان نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا، علامتی جنازہ نکالا اور نعرے لگائے۔ناراض کارکنان کا شکوہ ہے کہ مقامی قیادت انکو نظر انداز کرتی ہے اور مسائل حل نہیں کئے جاتے، انکی نہیں سنی جاتی ، کارکنان نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ سندھ کی موجودہ صوبائی تنظیم کو تحلیل کرکے نئی تنظیم سازی کی جائے۔