تنگی میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،4 گرفتار ،مقدمات درج

تنگی میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،4 گرفتار ،مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تنگی (نمائندہ پاکستان) ایس ای پشاور خالد خان اور ایکسین محمد عارف خان کی حصوصی ہدایت پر ایس ایچ او فاضل خان بمعہ پولیس نفری اور واپڈا ملازمین نے سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران عمرزئی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں خٹ کلے ،سجید کلے ،شاہ افضل کلے ،ٹاٹو خان ،غزبیکو سے بقایاجات کے بناء پر متعدد ٹراانسفارمرز سے بجلی منقطع کر دی گئی جبکہ بجلی چوری ایکٹ کے تحت چار افراد کو بجلی چوری کرنے پر گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اس موقع پر ایکسئین چارسدہ محمد عارف خان کا میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو صارفین بجلی کا بل ادا کرینگے انکو بجلی فراہم کی جائیگی لہٰذا صارفین کنڈا کلچر کے خاتمے اور نئے میٹر لگوانے عمرزئی سب ڈویژن آئیے جس سے عمرزئی سب ڈویژن میں جاری لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوگی ۔ انہوں نے کہ بجلی صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے زمے واجب الادا رقم مقررہ وقت پر جمع کریں اور بجلی چوری سے اجتناب کیا کریں۔ انہوں نے صارفین سے بجلی چوروں کیخلاف جاری مہم میں عمرزئی سب ڈویثرن سے مکمل تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔