ن لیگ دین دار طبقے کو دیوار سے لگارہی ہے،مولانا اسحاق ندیم

ن لیگ دین دار طبقے کو دیوار سے لگارہی ہے،مولانا اسحاق ندیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)علاقے کے معروف خطیب مولانا محمد اسحاق ندیم توحیدی نے اپنی برادری اور عقیدت مندوں کے ہمراہ نے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار کرنل (ر) سلطان سرخرو کی حمایت کا اعلان کردیا ۔ (ن) لیگ نے دین دار طبقے کو گزشتہ چار سالوں میں دیوار سے لگانے کی پالیسی اختیار کررکھی ہے۔مولانا محمد اسحق ندیم توحیدی کی میڈیا سے گفتگوتفصیلات کے مطابق ڈھوک فقیرا کے نامور خطیب واعض خوش الحان، مولانا محمد اسحق ندیم توحیدی نے اپنی برادری اور سینکڑوں عقیدت مندوں کے ہمراہ کرنل (ر) سلطان سرخرو کی حمایت کا اعلان کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے دین دار طبقے کو گزشتہ چار سالوں میں دیوار سے لگانے کی پالیسی اختیار کررکھی ہے ۔تبلیغی جماعت پر پابندی بھی اسی حکومت نے لگانے کی ناکام کوشش کی،عقیدہ ختم نبوت کے دفاع کے لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم ہونے والی رابطہ کمیٹی کے مطالبات بھی یہ حکومت ماننے سے انکاری ہے ۔جبکہ قادیانی ڈاکٹرعبدالسلام کے نام پر یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ کا نام بھی رکھ کر اس حکومت نے عوام کی دل آزاری کی ہے ۔غازی ممتاز قادری شہید کی شہادت بھی اسی حکومت میں ہوئی.درالمیال کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ زیادتی بھی اسی حکومت کا تحفہ ہے ۔ہم مہنگائی ،لوڈشیڈنگ ،سمیت ہر ظلم وزیادتی برداشت کرسکتے ہیں لیکن ،اپنے عقیدے پر کوئی لچک نہیں دیکھائیں گے۔