فرائض سے غفلت برداشت نہیں ،احمد علی شاہ

فرائض سے غفلت برداشت نہیں ،احمد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈکے ضلعی ناظم اعلیٰ سیدآحمدعلی شاہ باچانے کہاہے محکمہ صحت کے حکام اپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے کیونکہ ڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے ضلعی حکومت صحت کے مدمیں عوام کوفوری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلارہی ہے ان خیالات کااظہارسیدآحمدعلی شاہ باچانے گزشتہ روز ضلعی نائب ناظم کرنل (ر)ابرارحسین ،مہابت خان اورحاجی فدامحمدکے ہمراہ سول ہسپتال طوطہ کان کے اچانک دورے کے موقع پرعملہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت عوام کوفوری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے اس سلسلے میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی برداشت نہیں کریں گے محکمہ صحت کے حکام اپنے ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے کیونکہ عوام کوفوری طبی سہولیات فراہم کرناہم سب کی مشترکہ ذمداری ہے ۔