صرافہ اینڈ جیولرز کی میٹرو بس کے روٹ پر نظر ثانی کی اپیل

صرافہ اینڈ جیولرز کی میٹرو بس کے روٹ پر نظر ثانی کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر ) صرافہ اینڈ جیولرزایسویشی ایشن کے صدر الحاج اورنگ زیب ،سنےئر نائب صدر حاجی طاہر خان اور یوتھ فرنٹ پاکستان کے چیرمین گل غنی خان نے صوبہ خیبر پختوخواکے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے پشاور میٹرو بس کے روٹ پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔آج ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مجوزہ روٹ کے لیے تاجروں کے نمائندوں اور روٹ کی زرد میں آنے والے متاثرین دوکانداروں اور مکینوں سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی انھیں اعتماد میں لیا گیا ہے جس سے اُن میں بے چینی پیدا ہورہی ہے ۔انہو ں نے نے کہا کہ صوبہ خیبر پختوخواکے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک فوری طور سے اُن ایک مشترکہ اجلاس بلائیں جس میں عوام کے منتخب نمائندوں اور تاجروں اور دیگر مکینوں کی تجاویز کی دی گئی تجاویز پر غور وحوص کے بعد اس کی منظوری دئ جائے۔بصورت دیگر شہر کے تمام تاجر تنظیمں ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کرینگی ۔انہوں نے صوبہ خیبر پختوخواکے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،وزیر بلدیات اور چیف پلانینگ پرسن شوکت یوسفزئی جو اس حلقہ کے ممبر بھی ہے سے پشاور میٹرو بس کے روٹ پر نظر ثانی کرنے کی اپیل ہے