ڈیرہ ،بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام کی چیخیں نکل گئیں

ڈیرہ ،بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام کی چیخیں نکل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)پیسکو واپڈا ڈگری کالج فیڈر میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں ،گرمی کے باوجود بجلی نہ ہونے کیوجہ سے گھروں میں پانی نا پید ہوگیا ،معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ،پرائیویٹ و سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھائی متاثر ہو کر رہ گئی ،اہلیان علاقہ کا ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بھی فوری خاتمہ کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق پیسکو واپڈا ڈگری کالج فیڈر میں حکومتی دعوؤں کے برعکس اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،صبح دس بجے سے دوپہر چار بجے تک بجلی کو بند رکھا جاتا ہے ،گرمی کی آمد آمد ہے ،بجلی نہ ہونے کیوجہ سے گھروں میں پانی ناپید ہوچکا ہے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے بچوں کی پڑھائی بری طرح متاثر ہورہی ہے اہلیان علاقہ نے ایکسین پیسکو رولر سب ڈویثرن حزب اللہ خان محسود سے اس بارے اصلاح و احوال اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔