فقیر آباد ،قتل کیس میں ملوث 2 بھائیوں کی ضمانت نامنظور

فقیر آباد ،قتل کیس میں ملوث 2 بھائیوں کی ضمانت نامنظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقا راحمدسیٹھ نے فقیرآباد قتل کیس میں ملوث دو ملزم بھائیوں کی ضمانت پررہائی کی درخواست خارج کردی اور ملزموں کو جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں مدعی مقدمہ کی جانب سیدبلال جان باچاایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزمان رفیع اللہ اورلطیف اللہ ساکن سردریاب گلبیلہ پرالزام ہے کہ انہوں نے 2014ء میں تھانہ فقیرآباد کی حدود میں فائرنگ کرکے فضل مولاساکن گل آباد کو قتل کردیاتھافریقین میں قتل مقاتلے کی دشمنی بتائی جاتی ہے ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزموں نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اور فاضل بنچ نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست خارج کردی ۔