کمسن بچے کے قتل کے الزام میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ

کمسن بچے کے قتل کے الزام میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کمسن بچے کو تاوان وصولی کی غرض سے اغواء کرکے قتل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی جس پراسے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا استغاثہ کے مطابق ملزم کامران پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کی حدود میں14 فروری2017ء کو کمسن بچے کو تاوان وصولی کی غرض سے اغواء کیاتھااوربعدازاں تاوان کی رقم ادا نہ کرنے پر مغوی کو قتل کردیاتھا جس پرنعمت اللہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت کرائی اورگذشتہ روز عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کردی جس پراسے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیاگیا۔