پاکستان‘ جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا

پاکستان‘ جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا ،دفاع اور دفاعی صنعت کے معاہدے پر دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے دستخط کیے،معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے،معلومات کا تبادلہ اور دفاعی سازو سامان کی خریدوفروخت بھی معاہدے شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دفاعی معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے،ڈیفنس کمیٹی مشترکہ دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی،معلومات کا تبادلہ اور دفاعی سازو سامان کی خریدوفروخت بھی معاہدے شامل ہیں جبکہ دفاعی تحقیق و ترقی میں مشترکہ کوششیں بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔معاہدے پر دستخط کے بعد جنوبی افریقی وزیردفاع نے کہا کہ سرحدی تحفظ اور امیگریشن امور پر پاکستان سے مدد لیں گے،جنوبی افریقہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،پاکستان سے دفاعی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو سراہتے ہیں۔پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ہے اور دونوں ممالک میں فوجی وفود اور دستوں کی آمدورفت جاری رہے گی۔