تعمیر مائیکروفنانس بینک کا نام اب ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک ہوگا

تعمیر مائیکروفنانس بینک کا نام اب ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹیلی نار گروپ کی تعمیر مائیکروفنانس بینک میں 100فیصد ملکیت کے حصول کو ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بینک کو نئی شناخت دیتے ہوئے اس کا نام ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک رکھ دیا گیا ہے۔ بینک کے صدر اور سی ای او علی ریاض چوہدری نے نئی کارپوریٹ شناخت کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری نئی شناخت پاکستان کے بینکاری شعبے میں نمایاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو ظاہر کرتی ہے۔ ہم پاکستان میں جدت پر مبنی فنانشل ایکو سسٹم کی تشکیل کے سفر کی ابتداء کرنے پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیں جس کا آغاز ہمارے موبائل بینکنگ پلیٹ فارم ’ایزی پیسہ‘ کے ذریعے عمل میں آیا اور اس سہولت نے پاکستان میں جدید عہد کی بینکاری کو ممکن بنانے میں بہترین کردار ادا کیا۔ ہم ترقی کا سفر جاری رکھتے ہوئے آسان، کفایتی اور محفوظ ڈیجیٹل مالی سہولیات کے ذریعے پاکستان میں بینکاری خدمات سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کے اپنے عزم پر کاربند رہیں گے۔‘‘