آئندہ دو ماہ ملک کے لیے انتہائی اہم ہیں،منظور وسان

آئندہ دو ماہ ملک کے لیے انتہائی اہم ہیں،منظور وسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیربرائے صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے پیشن گوئی کی ہے کہ آنے والے دو ماہ پاناما اور ملک کے لیے انتہائی اہم ہیں،ان دو ماہ میں اہم فیصلے بھی ہونگے،بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات میں ن لیگ اور عمران خان کو چھکے لگاکر ہرائیں گے، سندھ میں ن لیگ کا بھی فنکشنل لیگ جیسا ہی حشر ہوگا، نوازشریف اعلانات سندھ میں اور ترقیاتی کام پنجاب میں کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی کے علاقے قائد آباد میں سندھ کے سابق وزیرمحنت خواجہ محمد اعوان کے انتقال پران کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں الیکشن کا دنگل شروع ہوگیا ہے۔سب سیاسی پارٹیاں الیکشن کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کرتے ہوئے بتایہ کہ ۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم خواجہ محمد اعوان کے بیٹے کو بھی ہم الیکشن میں کھڑا کریں گے۔ مرحوم خواجہ محمد اعوان کی قربانیون کو بھلایا نہیں جا سکتا ہم نے 30 سال پہلے ایک ساتھ وزیر کی حیثیت سے ملکر کام کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک مخلص دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔