کراچی ،مختلف علاقوں میں فائرنگ ،ایک جاں بحق،5زخمی

کراچی ،مختلف علاقوں میں فائرنگ ،ایک جاں بحق،5زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق 5 زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات پرانا گولیمار میں منشیات فروش گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک تین زخمی ہو گئے ۔ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا ۔ ہلاک شخص کی شناخت وسیم کے نام سے کی گئی ۔ زخمیوں میں شاہد ، ریحان اور عبدالباسط شامل ہیں نیو کراچی اور احسن آباد میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔ منگھو پیر میں پولیس کارروائی میں ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔