دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ

دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی سٹی ڈسٹرکٹ کراچی کی جانب سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور ان کو گرفتار کرنے کی ہدایت پر ایس ایچ او موچکو نے مخبر خاص کی اطلاع پر محمد شریف ولد عبدالرحیم ( لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ ) کے کارندے کو مقدمہ الزام نمبر 56/2017 بجرم دفعہ 4/5 ایکسپلوزو ایکٹ اور مقدمہ الزام نمبر 7/2017 بجرم دفعہ اے ایک 23 سندھ آرمز ایکٹ میں گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر بمقام نزد ماما ہوٹل رئیس گوٹھ کے پاس اس کے مکان کے اندر ایک ٹنکی کے اندر چھپائے ہوئے دو پلاسٹک کے بورے برآمد کرکے اس میں موجود 7 ضرب ہینڈ گرنیڈ ، 10 ضرب رائفل گرنیڈ ، 3 ضرب اسموک گرنیڈ ، 3 ضرب کلاشنکوف ، دو ضرب ایس ایم جی اور ایک ضرب222 گن ، 2 ضرب نائن ایم ایم رائفل ، 7 ضرب نائن ایم ایم پستول اور ان کی میگزینز وغیرہ برآمد کیں ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر یہ اسلحہ اور گرنیڈ وغیر ہ لیاری یا دیگر علاقہ میں کسی بھی کاررائی میں استعمال ہو سکتا تھا ۔