حقیقی جمہو ریت ،شفاف احتساب قوم کی ضرورت ہے ‘چوہدری سرور

حقیقی جمہو ریت ،شفاف احتساب قوم کی ضرورت ہے ‘چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن اور دہشت گردی دونوں ملک کیلئے ناسور بن چکی ہیں ‘ملک کو پاؤں پر کھڑا کر نے کیلئے دونوں ناسور کا مکمل خاتمہ کر نا ہوگا ورنہ ملکی ترقی کو ’’بریک ‘‘لگی رہیگی ‘ میرٹ ‘گڈ گورننس اور انصاف کہیں نظر نہیں آتا ‘ملک میں آئین وقانو ن کی حکمرانی کو ہر صورت قائم کر نا ہوگا ‘ملک میں کمزور احتساب سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے ۔ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں کسی قسم کی محاذآرائی یا ٹکراؤ نہیں چاہتی ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کے مطابق اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے سیاسی جد وجہد کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی جڑوں کو کھانیوالی کر پشن کا ختم کر کے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہو ریت اورشفاف احتساب پوری قوم کی ضرورت ہے کر پشن سمیت دیگر مسائل کسی ایک جماعت کے نہیں پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کے ہیں جن کے حل کیلئے ہمیں آواز بلند کر نا ہوگا ‘کر پشن سے ملک کو کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا ہوگی اسکے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوسکتی۔
چوہدری سرور