ٹانک سے چھٹا قافلہ عمرہ زائرین کو لیکر سعودی عرب روانہ ہو گیا

ٹانک سے چھٹا قافلہ عمرہ زائرین کو لیکر سعودی عرب روانہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک چل مدینہ عمرہ کمیٹی حکیم سونا خان اینڈ تقوی ٹریولز حج و عمرہ سروس کا ٹانک سے چھٹا قافلہ عمرہ زائرین کو لیکر سعودی عرب روانہ ہو گیا چل مدینہ عمرہ کمیٹی کے ایم ڈی حکیم سونا خان نے عمرہ زائرین کو نیک خواہشات کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے الوداع کیا اس موقع پر اجتماعی دعاء کی گئی ایم ڈی حکیم سونا خان نے میڈیا کو بتایا کہ الحمد اللہ چل مدینہ عمرہ کمیٹی اینڈ تقوی ٹریولز حج و عمرہ سرو س کا آج ٹانک سے چھٹا قافلہ عمرہ کی سعاد ت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب راوانہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا ہم اپنے عمرہ زائرین کو مکہ اور مدینہ شریف میں اچھی سروس مہیا کر رہے ہیں اور اپنے زائرین کو اچھی سروس مہیا کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے بتایا کہ چل مدینہ عمرہ کمیٹی کا ساتواں قافلہ انشاء اللہ ماہ رمضا ن کے مقدس مہینہ میں جائے گا جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ماہ رمضان کے مقدس مہینہ میں عمرہ کے خواہش مند اپنی بکنگ کروا نے کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں۔