عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے ،شکیل ایڈوکیٹ

عوام کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے ،شکیل ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کے تمام قوانین اور رولزمفاد عامہ کیلئے بنائے جاتے ہیں جوکہ قابل ترمیم واصلاح ہوتے ہیں صوبائی محکمہ صحت موجودہ ڈرگ رولز میں مجوزہ ترامیم تمام سٹک ہولڈر کو اعتماد میں لے کرے گااور میڈیسن شعبے سے منسلک افراد کے جائز تحفظات و اعتراضات کا خاتمہ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوراٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد جس کی قیادت ملاکنڈ ڈویژن کے صدر خیر الر حمن کر رہے تھے سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ایم یس ڈاکٹر وحید الر حمن ضلعی کونسلر ناصر علی تحصیل کونسلران محمد اسحاق خان غٹ دا شاہد محمد امیر باچہ اور حاجی شاد محمدکے علاوہ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر فضل جمیل جنرل سیکر ٹری محمد بلال حاجی فقیر محمد شہاب الدین اور جواد اللہ وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے شکیل خان نے کہا کہ حکومت کے مختلف اقدامات کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے جو کہ ہماری اولین ذمہ داری اور تر جیح ہے تاہم اس سلسلے میں کم وسائل اور بیوروکریسی جیسی رکاوٹیں نظر انداز نہیں کی جاسکتی انھوں نے کیمسٹ برادری کو یقین دلایا کہ اس بارے میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک وزیر صحت شہرام تر کئی سیکر ٹری و ڈی جی ہیلتھ سے خود رابطہ کر کے انھیں ڈرگ رولز میں مجوزہ ترامیم سے برادری کی تشویش و بے چینی سے آگاہ کریں گے جبکہ اسمبلی فلور پر بھی یہ مسئلہ اٹھا یا جائے گا ۔