کوہاٹ ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے پرنسپل قاتلانہ حملہ میں بچ گئے

کوہاٹ ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے پرنسپل قاتلانہ حملہ میں بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو کے پرنسپل قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔طالب علم حاضری کا رجسٹر پھاڑنے کے تناذعے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے روپوش ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول کے طالبعلم شاہ ذیب ولد اورنگزیب ساکن لاچی نے حاضری کا رجسٹر پھاڑنے پر سرزنش کے بعد طیش میں آکرسکول پرنسپل دلاور خان پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کردی جس سے وہ بال بال بچ گیا۔واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پرنسپل دلاور کان کی مدعیت میں واقعہ رجسٹر پھاڑنے کے تناذعے کا شاخسانہ قرار دیکر نامزد ملزم شاہ ذیب کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے روپوش ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاہم فوری طور پر اسکی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔