پہلی بیوی نے وقت نہ دینے پر شوہر کو گولی ماردی

پہلی بیوی نے وقت نہ دینے پر شوہر کو گولی ماردی
پہلی بیوی نے وقت نہ دینے پر شوہر کو گولی ماردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں بیوی نے شوہر کو وقت نہ دینے پر گولی مارکر زخمی کردیا۔نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق گلشن حدید کے علاقے سٹیل ٹاؤن میں بیوی کا شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوگیا جس کے بعد بیوی نے طیش میں آکر شوہر کو گولی ماردی جس کے بعد شوہر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

’میں جہاز میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک ساتھ بیٹھی لڑکی نے ایسا شرمناک ترین کام کردیا کہ میں۔۔۔‘ جہاز میں سفر کرنے والی خاتون کے ساتھ لڑکی نے ہی ایسا کام کردیا کہ جان کر مَرد بھی شرما جائیں

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کے قبضے سے پستول برآمد کرلی اور حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا۔ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ شوہر شیر علی کی دوسری شادی ہوئی ہے اور وہ دوسری بیوی کو زیادہ وقت دیتا تھا جس کی وجہ سے لڑائی ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق ملزمہ کے شوہر شیر علی کی حالت تشویشناک ہے اور وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مزید :

کراچی -