داعش سے تعلق کا الزام، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد طلحہ کی امریکہ حوالگی روک دی

داعش سے تعلق کا الزام، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد طلحہ کی امریکہ ...
داعش سے تعلق کا الزام، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد طلحہ کی امریکہ حوالگی روک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو پاکستان میں قید پاکستانی نژاد امریکی شہری محمد طلحہ ہارون کو امریکہ کو حوالے کرنے سے روک دیا ہے،عدالت نے پاکستانی نڑاد امریکی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کے متعلق اے ڈی سی جی اسلام آباد کا فیصلہ بھی معطل کردیا ہے، محمد طلحہ ہارون پر امریکہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ داعش کے ساتھ مل کر امریکی شہر نیویارک میں دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

پاکستان کو دہشت گردی کی معاون ریاست قرار دینے کی بات چند ذہنوں کی سوچ ، ہندوستان کے ساتھ امن اور سلامتی کا رشتہ چاہتے ہیں:اعزاز چوہدری
امریکہ کی جانب سے بھیجے گئے چارج شیٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ محمد طلحہ ہارون امریکی شہر نیویارک میں حملہ کرنے پر آمادہ تھا لیکن اس کے پاکستانی ویزے کی میعاد ختم ہوچکی تھی،چارج شیٹ کے مطابق محمد طلحہ ہارون امریکہ جانے کے لئے ویزے کی میعاد میں توسیع کرانے کی کوشش کررہا تھا لہذا محمد طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کیا جائے،امریکہ کی جانب سے محمد طلحہ ہارون پر عائد کئے جانے والے الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،امریکی جھوٹ یہیں سے واضح ہوجاتا ہے کہ محمد طلحہ ہارون کے ویزے کی میعاد ختم نہیں ہوئی،مفروضوں کی بنیاد پر محمد طلحہ ہارون کے خلاف مقدمہ قائم کرکے اسے ستمبر 2016میں کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔اے ڈی سی جی اسلام آباد نے پندرہ جنوری 2017کو وفاقی حکومت کو محمد طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ہے،امکان ہے کہ کسی بھی وقت اسے امریکہ کے حوالے کردیا جائے گا،محمد طلحہ ہارون کے والدین پاکستانی ہیں اور وہ خود بھی گزشتہ چودہ ماہ سے پاکستان ہی میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ مقیم ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کی آنکھ کھل گئی ،زندگی اور موت کا مسئلہ ہے مقبوضہ کشمیر میں انڈین فوج کو مظاہرین سے نمٹنے کے لئے پلیٹ گنز کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے:چیف جسٹس جگدیش سنگھ کہیر
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد محمد طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے محمد طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے کے متعلق اے ڈی سی جی اسلام آباد کو فیصلہ معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ'' وفاقی حکومت محمد طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے نہ کرے اور آئندہ سماعت پر محمد طلحہ ہارون کے خلاف مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔بعدازاں عدالت نے فریقین کو آئندہ سماعت پر طلبی کا نوٹسجاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔ 

مزید :

اسلام آباد -