ہاکی ٹیسٹ سیریز: آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست دیدی

ہاکی ٹیسٹ سیریز: آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 6 گولوں سے ...
ہاکی ٹیسٹ سیریز: آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈارون (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان ہاکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 1 کے مقابلے میں 6 گولوں سے شکست دے کر 4 میچوں کی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
تفصیلات کے مطابق ڈارون کے مرارا ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ابتداءسے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے کوارٹر میں2 گول سکور کئے۔
دوسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول سکورنہ کرسکی تاہم ہاکی رووزنے تیسرے کے آغاز میں ہی گول کر کے میچ میں 0-3 کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے آخری کوارٹرمیں پاکستان کے گول پوسٹ پرتابڑتوڑحملے کرتے ہوئے مزید تین گول کر دئیے۔

خلع کے بعد نور کے شوہر بھی میدان میں آ گئے۔۔۔ ایسی بات کہہ دی کہ اداکارہ شرمندہ ہو جائیں گی
پاکستان کی جانب سے واحد گول کپتان عبدالحسیم خان نے میچ کے آخری لمحات میں کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بدھ کوکھیلا جائےگا۔

مزید :

کھیل -