’جومردفحش فلمیں دیکھتے ہیں وہ شادی کے بعد۔۔۔‘سائنسدانوں نے راز سے پردہ اٹھادیا

’جومردفحش فلمیں دیکھتے ہیں وہ شادی کے بعد۔۔۔‘سائنسدانوں نے راز سے پردہ ...
’جومردفحش فلمیں دیکھتے ہیں وہ شادی کے بعد۔۔۔‘سائنسدانوں نے راز سے پردہ اٹھادیا

  

برمنگھم (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ پر حیا سوز فلمیں دیکھنا باعث گناہ اور صحت کیلئے مضر تو ہے ہی لیکن اب اس قسم کے مواد کے شوقین افراد کو سائنسدانوں نے خبردار کردیا ہے کہ ایسا مواد دیکھنے کے شوقین افرادشادی کے بعد ازدواجی زندگی میں خوش یا مطمئن نہیں رہ پاتے، عدم اطمینان اور فحاش مواد کا براہ راست تعلق ہے، جو لوگ فحش مواد دیکھتے ہیں وہ اپنی شریک حیات سے خوش نہیں رہ سکتے۔

برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ کے مطابق ریسرچرز فحاشی اور اطمینان کے درمیان تعلق سے پچاس سٹیڈیز کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ فحش فلموں کے شوقین مردوں کی ازدواجی زندگی میں سکون نہیں ہوتالیکن خواتین کیساتھ ایسا نہیں، تحقیق کے دوران 10ممالک کے 50ہزار سے زائد افراد کی معلومات کا جائزہ لیاگیا۔

’ہم 29 ورکروں کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا لیکن کفیل واپسی کی اجازت نہیں دے رہا تھا، سعودی عدالت میں مقدمہ کردیاتوایک دن کفیل نے ہمیں وین میں بٹھا دیا ، کافی دیربعد گاڑی رکی تو باہرکا منظردیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ ۔ ۔ ۔

ہیومن کمیونیکیشن ریسرچ میں شائع ہونیوالی تحقیق میں انڈیانااورہوائی یونیورسٹی کے منوآ نے فحش فلموں کے انسانی سکون پر اثرات کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے لیے مختلف 50تحقیقات کا تقابلی جائزہ لیا جس میں بنیادی طورپر دوسوالات کے جوابات ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی کہ آیا فحش مواد کا انسان کے اطمینان سے کوئی تعلق ہے ، اگر ہاں تو یہ مثبت ہے یا منفی۔تحقیق کے نتیجے میں پتہ چلا کہ مردوں میں فحش مواد دیکھنے کا انفرادی لذت میں کوئی اثر دیکھنے کو نہیں ملا تاہم آپسی تعلقات میں فحش مواد دیکھنے والے افراد کم مطمئن دکھائی دیئے ۔

حیدر آباد میں ممتاز بھٹو کو منانے کے لیے وزیراعظم کی ان سے ملاقات، آگے سے ممتاز بھٹو نے کیا جواب دیا؟ سن کر وزیراعظم کا بھی منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

دوسری طرف خواتین میں فحش مواد دیکھنے کے ان کے ازدواجی تعلقات پراثرات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ تحقیق کاروں کے مطابق اپنے رویئے کی وجہ سے فحش مواد دیکھنے کے شوقین افراد اپنی ازدواجی زندگی میں خوش نہیں رہتے،فحش مواد دیکھنے سے انسان میں غیرمتوقع طورپر جسمانی تعلقات کی خواہشات جنم لیتی ہیں جن کی وجہ سے حقیقی زندگی میں مایوسی پیداہوتی ہے ۔

اگرآپ بھی مختلف کمپنیوں کے موبائل پیغامات سے تنگ ہیں تو یہ خبرآپ کیلئے ہے ، موبائل صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -