سعودی عرب پر فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کردیئے گئے

سعودی عرب پر فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کردیئے گئے
سعودی عرب پر فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کردیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی فوج کے ائر ڈیفنس یونٹ نے یمن کے اس پار سے باغی حوثیوں کی جانب سے جنوبی ریجن خمیس مشیط اور ابھا شہروں پر داغے جانے والے چار بیلسٹک میزائل فضا ہی میں ناکارہ بنا دیئے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق داغے گئے میزائل سے کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ حوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے چار بیلسٹک میزائل صبح سات بجے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔ سعودی ائر ڈیفنس نے ان میزائلوں کو ایک ہی آن میں اپنے دفاعی سسٹم کو روبعمل لاتے ہوئے فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ ادھر عرب اتحادی فوج میں شامل لڑاکا طیاروں نے اگلے ہی لمحے اڑان بھری اور تباہ کئے جانے والے میزائلوں کے متحرک لانچنگ پیڈز کو تباہ کر دیا، جنہیں حوثی باغی میزائل فائر کرنے کے بعد ایک غار میں چھا رہے تھے۔

مزید :

عرب دنیا -