دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیاکی بہترین فوج بنا دیا:آرمی چیف کا بہاولپور گیریژن آفیسر سے خطاب

دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیاکی بہترین فوج بنا دیا:آرمی چیف کا ...
دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیاکی بہترین فوج بنا دیا:آرمی چیف کا بہاولپور گیریژن آفیسر سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریژن آفیسر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پاک فوج کو دینا کی بہترین فوج بنا دیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور سکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ”ردالفساد“ ملک میں دیر پا امن و استحکام لائے گا،ہمارے جوان پاک فوج کی اصل طاقت ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوان روایتی جنگ کیلئے بہترین طور پر تیار ہیں،سکیورٹی آپریشنز کے دوران نوجوان افسروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے،فوج کو دہشتگردی کیخلاف بہترین فورس بنا دیا ہے،جوانوں،افسروں کے جذبے کی بدولت امن قائم ہوا ہے,پاک فوج کے نوجوان افسر میرا فخر ہیں۔آرمی چیف نے انسٹیٹیوٹ میڈیکل سائنس کا افتتاح کیا اور جوانوں کو تعلیم ،صحت کے منصوبے بارے آگاہی دی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -