وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں صاف پانی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وزیراعظم کا وعدہ اسی سال پورا ہو گا: شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں صاف پانی منصوبہ شروع کرنے کا ...
وزیراعلیٰ پنجاب کا جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں صاف پانی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وزیراعظم کا وعدہ اسی سال پورا ہو گا: شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کی 37 تحصیلوں میں اربوں روپے کی لاگت سے صاف پانی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر نواز شریف کی مقبولیت کا ثبوت ہے ۔ ملک سے اندھیرے ختم کرنے سے متعلق نواز شریف کا وعدہ اسی سال پورا ہو گا اور اتنی بجلی پیدا ہو گی جس سے ملک کے اندھیرے دور ہو جائیں گے اور اگر ہمسایہ ملک چاہے تو وہ بھی بجلی لے سکے گا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان
پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی بات کرنے والے سیاسی مخالفین سے کہتا ہوں کہ پہلے کراچی کا کچرا صاف کرائیں، پھر پنجاب کی بات کریں۔ میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے آج خود پشاور میں میٹرو بس منصوبہ شروع کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اگلے الیکشن میں عوام تمام دیگر جماعتوں کا صفایا کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لودھراں پہنچے جہاں انہوں نے لودھراں، خانیوال روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر 22 ارب روپے لاگت آئے گی اور اگر اللہ کو منظور ہوا تو 12 مہینوں میں مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے اور یہ تمام منصوبے برسوں میں نہیں بلکہ مہینوں میں مکمل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین لاہور میٹرو بس کو پہلے جنگلہ بس کہتے رہے لیکن پھر اس کے و ہ فوائد جو قوم کی لاکھوں بیٹیوں، بیٹوں، ماﺅں اور بزرگوں کو مل رہے ہیں، انہیں دیکھ کر وہ آج پشاور میں چار سال بعد میٹرو بس کا منصوبہ شروع کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ میں نے کہا کہ عمران خان آپ جنگلہ بس کہتے ہیں لیکن میں اسے نہیں کہوں گا کیونکہ اس میں مائیں، بیٹیاں، قوم کے بیٹے اور بزرگ بیٹھتے ہیں، اللہ کے حضور سجدہ ریز ہونے والے لوگ اس میں سفر کرتے ہیں، اسے جنگلہ بس کہنا انسانیت کی توہین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر توانائی منصوبوں کی تکمیل اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق 2013ءمیں انتخابات کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے وعدے کو بھی یاد دلایا اور کہا کہ سابقہ دور میں ملک اندھیروں میں تھا، زراعت تباہ ہو چکی تھی اور 2013ءسے پہلے لوڈشیڈنگ کے خلاف ہر طرف احتجاج ہوتا تھا ، ماضی کی غلطیوں کے ذمہ دار (ق) لیگ اور پیپلز پارٹی والے ہیں ۔
جب نواز شریف کی قیادت میں 2013ءکے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ووٹ ملے تو نواز شریف نے سب سے بڑا نعرہ لگایا اور وعدہ کیا کہ اللہ نے موقع دیا تو بجلی کے اندھیرے ختم کر دئیے جائیں گے۔ قوم کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ اسی سال کے آخر میں نواز شریف کا وعدہ پورا ہو گا اور بجلی آئے گی اور اندھیرے ختم ہو جائیں گے ۔ اس سال کے آخر میں بجلی کے منصوبے اتنی بجلی پیدا کر رہے ہوں گے کہ اگر ہمسایہ ملک بھارت چاہے تو ہم اس کو بجلی دے سکتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کی لاگت سے صاف پانی کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان میں سے کچھ منصوبے اسی سال مکمل ہو جائیں گے جبکہ کچھ منصوبے اگلے سال مکمل ہوں گے جس کے بعد جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر صاف پانی ملے گا اور گندے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جس طرح ہم نے سڑکیں، کالج، ہسپتال، میٹرو اور بجلی کے منصوبے بنوائے، اسی طرح جنوبی پنجاب میں پہلی مرتبہ شروع ہونے والا صاف پانی کا منصوبہ بھی بنے گا۔ اس پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری ایک دھیلے کی کرپشن کے بغیر ہو گی اور آپ کے گھروں میں صاف پانی ملے گا۔

خلع کے بعد نور کے شوہر بھی میدان میں آ گئے۔۔۔ ایسی بات کہہ دی کہ اداکارہ شرمندہ ہو جائیں گی
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے کسانوں کیلئے اعلان کردہ کسان پیکیج کا بھی سب کو علم ہے۔ وزیراعظم نے کھاد بھی سستی کر دی، ڈ اے پی بھی سستی مل رہی ہے اور اب پنجاب حکومت نے چھوٹے کسانوں کیلئے 100 ارب روپے کے قرضے بغیر سود کے فراہم کرنے کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔ 70 سالہ تاریخ میں وہ کون سا موقع تھا جب چھوٹے کسان کو بغیر سود کے قرضہ ملتا تھا، آج سے پہلے کسی بینک اور کسی حکومت نے نہیں پوچھا۔ لیکن اب نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت آپ کیلئے 100 ارب روپے کے قرضے مہیا کر رہی ہے، بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلوں کی قیمت سستی ہو چکی ہے، یہ نواز شریف کی کسان دوستی اور آپ سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -