میاں بیوی ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے گئے، جب بل آیا تو اس پر اس کی بیگم کے بارے میں کیا انتہائی شرمناک بات لکھی تھی؟ دیکھ کر آدمی کے گال لال ہوگئے

میاں بیوی ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے گئے، جب بل آیا تو اس پر اس کی بیگم کے بارے ...
میاں بیوی ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے گئے، جب بل آیا تو اس پر اس کی بیگم کے بارے میں کیا انتہائی شرمناک بات لکھی تھی؟ دیکھ کر آدمی کے گال لال ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے ہوٹل میں ناشتے کا آرڈر دیا۔ جب اسے بل کی رسید دی گئی تو اس میں ایک ایسی چیز لکھی تھی کہ خاتون اور اس کا شوہر سیخ پا ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نارتھ یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ میں ویٹنز کیفے پر خاتون نے اپنے اور اپنے 11ماہ کے بچے کے لیے ناشتے کا آرڈر کیا تھا۔ اس نے سٹاف سے کہا کہ ”میرے بیٹے کے لیے چھوٹایا آدھا آملیٹ دیجیے۔“ اس پر کاﺅنٹر پر موجود لڑکی نے اسے پوچھا کہ آپ پورا آملیٹ کیوں نہیں لے رہیں تو خاتون نے جواب دیا کہ میرے بیٹے نے ابھی کھانا شروع کیا ہے، وہ پورا آملیٹ نہیں کھا سکے گا۔

’میری عمر 94 برس ہے اور پچھلے 44سالوں سے میں مسلسل روزانہ میکڈونلڈز کھارہی ہوں جس کی وجہ سے اب۔۔۔‘ 94 سالہ بڑھیا نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا بھر کے نوجوانوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے
جب لڑکی نے کمپیوٹر پر بل بنانا شروع کیا تو اس کے پاس کھڑا سٹاف کا ایک اور رکن منہ پر ہاتھ رکھ کر ہنسنے لگا۔ اس پر خاتون کو شک گزرا اور اس نے بل کی رسید طلب کر لی۔ جب رسید اسے دی گئی تو اس نے دیکھا کہ اس پر لکھاتھا ”ایک چھوٹا انڈااور ٹماٹرآملیٹ پاگل عورت کے لیے۔“ خاتون اور اس کا شوہر یہ پڑھ کر غصے سے لال پیلے ہو گئے اور منیجر سے احتجاج کیا۔ بعدازاں خاتون کے شوہرسٹیو ڈیمپسٹر رسید کی تصویر اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کر دی۔ کیفے کے جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ ”ہم اس واقعے پر خاتون سے براہ راست معافی مانگ چکے ہیں۔ یہ سروس کا وہ اعلیٰ معیار نہیں تھا جس کی توقع ہم سے ہمارے گاہک کرتے ہیں۔واقعے میں ملوث سٹاف کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -