ایسی چیز منظرعام پر آگئی کہ مشرق وسطیٰ میں مقیم لاکھوں پاکستانی ایک ہی جھٹکے میں ملازمتوں سے محروم ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔

ایسی چیز منظرعام پر آگئی کہ مشرق وسطیٰ میں مقیم لاکھوں پاکستانی ایک ہی جھٹکے ...
ایسی چیز منظرعام پر آگئی کہ مشرق وسطیٰ میں مقیم لاکھوں پاکستانی ایک ہی جھٹکے میں ملازمتوں سے محروم ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) روبوٹ ٹیکنالوجی کی جدت نے کئی شعبوں میں انسانوں کی نوکریاں ختم کرکے انہیں بے روزگار کر دیا ہے۔ اب بیچارے راج مستریوں کی باری آ گئی ہے کیونکہ سائنسدانوں نے ایک ایسا روبوٹ ایجاد کر لیا ہے جو عمارتوں کی تعمیر کا کام انتہائی مہارت اور راج مستریوں سے کئی گنا تیزی کے ساتھ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس روبوٹ کا نام ”سیمی آٹومیٹڈ میسن“ رکھا گیا ہے جو ایک دن میں 3ہزار اینٹوں کی چنائی کر سکتا ہے، جبکہ ایک راج مستری دن میں اوسطاً صرف 500اینٹیں ہی لگا سکتا ہے۔

سعودی کفیل معاہدہ ختم ہونے پر وطن واپس جانے کا مطالبہ کرنے والے 29بھارتیوں کو صحراﺅں میں چھوڑ کر فرار ہو گیا
یہ روبوٹ نیویارک کی کمپنی ’کنسٹرکشن روبوٹکس‘ نے ایجاد کیا ہے۔ کمپنی کے سائنسدان سکاٹ پیٹرز کا کہنا ہے کہ ”سیمی آٹومیٹڈ میسن“ چند مہینوں کے اندر اندر برطانیہ میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ ہم جلد برطانیہ جا رہے ہیں جہاں ہم کچھ کمپنیوں کی انتظامیہ سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں اپنے تعمیراتی منصوبوں میں یہ روبوٹ استعمال کرنے پر آمادہ کریں گے۔ ہمارے تیار کردہ یہ روبوٹ اینٹ اٹھانے، اس پر سیمنٹ لگانے اور انہیں دیوار میں اپنی جگہ پر لگانے میں مہارت رکھتے ہیں۔“پراپرٹی کنسلٹی فرم جے ایل ایل کے ماہر رچرڈ ویلنٹائن کا کہنا تھا کہ ”جلد تعمیراتی منصوبوں میں بھی انسانوں کی جگہ ہمیں روبوٹ کام کرتے دکھائی دیں گے جو انسانی کی نسبت کئی گنا تیز کام کریں گے۔“


معاشی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں لاکھوں افراد کنسٹرکشن کے کام سے وابستہ ہیں اور ایسا روبوٹ آنے بعد ان کی نوکریاں خطرے میں پڑجائیں گی۔