آرمی چیف کی اورکزئی ایجنسی میں شہید میجر کے گھر آمد، والدین کو بیٹے کی شہادت پر فخر، بہادراہلخانہ کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا: جنرل باجوہ

آرمی چیف کی اورکزئی ایجنسی میں شہید میجر کے گھر آمد، والدین کو بیٹے کی شہادت ...
آرمی چیف کی اورکزئی ایجنسی میں شہید میجر کے گھر آمد، والدین کو بیٹے کی شہادت پر فخر، بہادراہلخانہ کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا: جنرل باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اورکزئی ایجنسی میں شہید ہونے والے میجر مدثر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے، شہید میجر کے گھر آمد کے موقع پر آرمی چیف نے شہید کے اہلخانہ کے حب الوطنی سے لبریز جذبات کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اظہار تعزیت کیلئے شہید میجر مدثر کے گھر اورکزئی ایجنسی گئے جہاں شہید کی بیوہ اور والدین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر شہید کے والدین نے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے شہید کے اہلخانہ کے حب الوطنی سے لبریز جذبات کو سراہا اور کہاکہ ایسے بہادر والدین کی موجودگی میں پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔واضح رہے کہ میجر مدثر نے 22 مارچ کومرک کلایامیں دہشتگردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیاتھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -