ابوظہبی کی سڑکوں پر جھاڑو مارتا یہ شخص دراصل کون ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

ابوظہبی کی سڑکوں پر جھاڑو مارتا یہ شخص دراصل کون ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی ...
ابوظہبی کی سڑکوں پر جھاڑو مارتا یہ شخص دراصل کون ہے؟ حقیقت جان کر آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر کی مصروف شاہراہوں پر خطرناک کرتب دکھانے والے نوجوان کو عدالت نے سڑکوں کی صفائی کے کام پر لگادیا ہے، اور یوں یہ نوجوان ابوظہبی میں کمیونٹی سروس کی سزا پانے والا پہلا شخص بھی بن گیا ہے۔ ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے 19 سالہ نوجوان کو کمیونٹی سروس کی سزا گزشتہ روز سنائی گئی۔ اسے گزشتہ ہفتے غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے اور بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلانے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ دوستوں کو دکھانے کے لئے الشمیخہ کے علاقے میں ایک سکول کے قریب کرتب کرتا ہوا پکڑا گیا تھا۔ بارش کی وجہ سے سڑک گیلی تھی جس پر گاڑی پھسلتی ہوئی سڑک سے اتر گئی اور ایک راہگیر سے بھی ٹکرائی۔ عدالت کی جانب سے کمیونٹی سروس کے علاوہ غفلت اور حادثے کا مرتکب ہونے پر اسے 17ہزار درہم جرمانے کی سزا بھی دی گئی جبکہ تین ماہ کے لئے ڈرائیونگ لائسنس بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -