عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ 31 مارچ سے جاری ہوگا: ترجمان سٹیٹ بینک

عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ 31 مارچ سے جاری ہوگا: ترجمان سٹیٹ بینک
عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ 31 مارچ سے جاری ہوگا: ترجمان سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 31 مارچ سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق عبدالستار ایدھی کی یاد میں 50 روپے کا سکہ 31 مارچ سے جاری ہوگا۔ اس یادگاری سکے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13 اعشاریہ 50 گرام ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ سکہ تانبے اور نکل سے بنا ہے جس پر عبدالستار ایدھی مرحوم کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

مزید :

بزنس -