جس جج کی شہرت ٹھیک نہیں وہ عدالت میں نہیں بیٹھ سکے گا،عدالتی نظام میں تبدیلیاں لارہے ہیں:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ

جس جج کی شہرت ٹھیک نہیں وہ عدالت میں نہیں بیٹھ سکے گا،عدالتی نظام میں ...
جس جج کی شہرت ٹھیک نہیں وہ عدالت میں نہیں بیٹھ سکے گا،عدالتی نظام میں تبدیلیاں لارہے ہیں:چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا کہ جس جج کی شہرت اچھی نہیں ہے وہ عدالت میں نہیں بیٹھ سکے گا،ہم عدالتی نظام میں تبدیلیاں لارہے ہیں۔

دریائے سندھ سے5لاشیں برآمد،4 لاشوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کامیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھاکہ جج ہوناسرکاری نوکری نہیں بلکہ اللہ کاانعام ہے۔ملک میں چلنے والاعدالتی نظام آدھاتیترآدھابٹیرہے ، پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں15لاکھ سے زائد مقدمات زیرسماعت ہیں۔ہم عدالتی نظام میں بنیادی تبدیلیاں لارہے ہیں اورجوڈیشل ایکٹ کے ذریعے عدالتی نظام کودرست کررہے ہیں اس وقت پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں15لاکھ سے زائد مقدمات زیرسماعت ہیں جبکہ بنیادی تبدیلیوں سے انصاف کی فراہمی جلد ہو سکے گی۔

مزید :

چکوال -