آصف زرداری چکری میں جلسے کے لئے آئیں سیکورٹی کے ساتھ چائے بھی پلاﺅں گا: چوہدری نثار

آصف زرداری چکری میں جلسے کے لئے آئیں سیکورٹی کے ساتھ چائے بھی پلاﺅں گا: ...
آصف زرداری چکری میں جلسے کے لئے آئیں سیکورٹی کے ساتھ چائے بھی پلاﺅں گا: چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چکری میں آصف زرداری کو جلسے کے لیے سیکیورٹی دیں گے ۔وہ میرے گھر آئیں میں چائے پیش کروں گا۔ پیپلزپارٹی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں،انہیں میرے خلاف کچھ نہیں ملتا تو ذاتیات پر اتر آتے ہیں۔

اب ویزوں کا اجراء پوشیدہ نہیں ہو گا، سفارت کاروں کو بھی ایک سال کی توسیع ملے گی:چوہدری نثار
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چکری میرا آبائی گاو¿ں ہے ہرکسی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آصف زرداری چکری آنا چاہیں تو انہیں اپنے آبائی گھرآنے کی دعوت دیتا ہوں۔انہیں اپنے گھر پر چائے پلاﺅں گا مگر انہیں یہ بھی بتا دوں کہ اگلے الیکشن میں میرے حلقے سے ان کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگی۔

پہلے فیس بک والے جواب نہیں دیتے تھے اب نمائندے بھیج رہے ہیں ،فیس بک نے62پیجز بند،42ویب سائٹس بلاک کردیں ،ایمان اور ناموس رسالت سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں :چودھری نثار

شرجیل میمن کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک شخص 2سال بعد آتا ہے اور کہتا ہے یہ سب چودھری نثار کا کیا دھرا ہے۔ میں نے سنا ہے اس شخص پر 5 ارب کرپشن کا الزام ہے۔ پیپلز پارٹی کو ذاتیات کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔ پاکستان کی سالمیت اور بقا ءکی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔

مزید :

قومی -