’شادی کے پہلے ہی دن لڑکیاں اپنے شوہر سے یہ وعدہ لیں کہ۔۔۔‘ پاکستان کی بڑی خاتون افسر نے لڑکیوں کو ایسا مشورہ دے دیا کہ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

’شادی کے پہلے ہی دن لڑکیاں اپنے شوہر سے یہ وعدہ لیں کہ۔۔۔‘ پاکستان کی بڑی ...
’شادی کے پہلے ہی دن لڑکیاں اپنے شوہر سے یہ وعدہ لیں کہ۔۔۔‘ پاکستان کی بڑی خاتون افسر نے لڑکیوں کو ایسا مشورہ دے دیا کہ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) اتنے سالوں میں کرپشن ختم کرنے کی بجائے پلی بارگین کرکے مجرموں کو کلین چٹ دیتا رہا ہے اب اسی ادارے کی خاتون ڈائریکٹر جنرل عالیہ رشید نے لڑکیوں کو ایسا مشورہ دے دیا ہے کہ بادی النظر میں اگر ان کے مشورے پر عمل کرلیا جائے تو پاکستان میں دودھ کی نہریں بہنے لگیں گی۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق ڈی جی نیب اسلام آباد عالیہ رشید نے ” سے نو ٹو کرپشن “ سیمینار میں طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ملک سے کرپشن ختم کرنے کا بہترین گر سکھایا۔ انہوں نے لڑکیوں کو نصیحت کی کہ ”یہ دعا نہ کریں کہ آپ کی شادی کسی امیر آدمی سے ہو کیونکہ یہ بہت بڑی غلطی ہے، بلکہ یہ دعا کریں کہ آپ کی شادی ایک ایماندار آدمی سے ہوجو آپ کو اور آپ کے بچوں کو ساری زندگی حق حلال کی روزی کھلائے ۔ شادی کے پہلے دن ہی اپنے شوہر سے یہ وعدہ لے لیں کہ وہ ’ سے نو ٹو کرپشن‘ کرے گا اور ساتھ ہی اسے یہ بھی کہیں کہ مجھے آپ پر فخر ہے“۔

ڈی جی نیب عالیہ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مرد اپنے گھر والوں کی فرمائشیں پوری کرنے کیلئے کرپشن کرتا ہے اس لیے اگر بچے غیر ضروری فرمائش نہیں کریں گے تو باپ بھی کرپشن نہیں کرے گا۔
عالیہ رشید نے تو لڑکیوں کو کرپشن روکنے کا ہنر سکھا دیا ہے ، پتا نہیں وہ دن کب آئے گا جب نیب بڑی مچھلیوں سے پلی بارگین کرنے کی بجائے انہیں جیلوں میں ڈال کر قوم کا لوٹا ہوا سارا پیسہ وصول کرے گا۔

مزید :

اسلام آباد -