پانچ افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا، ایک سال بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوا، خاتون کی عدالت میں دہائی

پانچ افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا، ایک سال بعد ...
پانچ افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا، ایک سال بعد بھی مقدمہ درج نہ ہوا، خاتون کی عدالت میں دہائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایک سال قبل نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر5افراد نے 2ساتھی خواتین کے مددسے پہلے اغوا ءکیا، بعدازاں اسے اجتماعی بدخلاقی کا نشانہ بنایا گیا ،مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کے باوجود ایک سال گزر گیاہے تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا۔

بینکنگ عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کے سسرالیوں کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا

متاثرہ لڑکی انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ۔ایڈیشنل سیشن جج اعجازاحمد بوسال نے آئندہ سماعت پر متعلقہ ایس ایچ او کومقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کی نقل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں شاہدرہ ٹاو ¿ن کی رہائشی رخسانہ بی بی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسے فریاد،شہباز،خالد انیس،سرداربلوچ ،شبانہ اورارم نےنوکری دلانے کاجھانسہ دے کر اغوا کیااوراس کو مختلف اضلاع میں گھومتے رہے ۔درخواست گزار نے الزام عائد کیاہے کہ ملزمان نے اس کے ساتھ بداخلاقی بھی کی جبکہ رخسانہ کسی طرح ملزمان کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہو ئی۔ عدالت کومزیدبتایاگیا کہ عدالتی حکم کے باوجودشاہدرہ ٹاو ¿ن پولیس نے ایک سال سے مقدمہ درج نہیں کیا، عدالت سے استدعاکی گئی کہ ایس ایچ اوشاہدرہ ٹاو ¿ن کومقدمہ درج کرنے حکم دیاجائے۔فاضل جج نے دلائل سننے کے بعدایس ایچ اوشاہدرہ ٹاو ¿ن کوآئندہ سماعت پرایف آئی آر کی نقل سمیت پیش ہونے کاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

لاہور -