بلوچستان میں 10ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

بلوچستان میں 10ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے بلوچستان میں 10 ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق اس وقت صوبہ میں 33 ہزار ٹیوب ویل بجلی پر چل رہے ہیں جنہیں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی بجلی فراہم کرتی ہے اور ان زرعی ٹیوب ویلوں کو سبسڈی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ان 33 ہزار ٹیوب ویلوں میں سے 10 ہزار ٹیوب ویلوں کو ہنگامی بنیادوں پر شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ میں زیرزمین پانی کے استعمال کے حوالے سے بھی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

مزید :

کامرس -