لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان ایف ایف سی کے نئے ایم ڈی مقرر

لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان ایف ایف سی کے نئے ایم ڈی مقرر

لاہور (پ ر) فوجی فریٹلائزر کمپنی کمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) (ہلال امتیاز ملٹری) طارق خان کو ایف ایف سی کا نیا ایم ڈی اور چیف ایگزیکٹیو مقرر کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کو لیفٹیننٹ جنرل (ر) (ہلال امتیاز ملٹری) شفقات احمد کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ فوجی فرٹیلائزر کمپنی جو کہ ماکیٹ لیڈر کی حیثیت رکھتی ہے، 1978 میں فوجی فاؤنڈیشن اور HALDOR TOPSOE A/S Denmark کے اشتراک کے نتیجے میں قائم ہوئی۔ ایف ایف سی گزشتہ چار دہائیوں میں ایک اہم کمپنی کی حیثیت اختیار کر لی ہے جس کے بین القوامی معیار کے تین یوریا پلانٹس بھی ہیں۔ کمپنی کے سیٹکس، فوجی سیمنٹ، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم، عسکری بینک لمیٹڈ، Pakistan MarocPhosphore SA (PMP) میں بھی موجود ہیں۔ ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ پاکستان میں ونڈ پاور پلانٹس کی شروعات ہے جو کہ نیشنل گرڈ کو ۵۰ میگاواٹ بجلی پیدا کر کے دے رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے فوجی فریش اینڈ فریز کے نام سے بھی کاروبار شروع کیا گیا جو کہ فروزن فروٹس اور سبزیوں کا پلانٹ ہے اور پاکستان میں منفرد نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفقات احمد کی بطور ایم ڈی ایف ایف سی کاوشوں کو سراہا جن کی محنت، لگن اور ایمانداری کی بدولت کمپنی نے تیزی سے ترقی کی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان اپنے ساتھ خاصا تجربہ لے کر آ رہے ہیں اور کمپنی کی مزید کامیابی کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید : کامرس