امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

  

لندن (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایشیائی مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی۔امریکا ویورپ اور روس میں سفارتکاروں پر جاسوسی کے الزامات پر نئی سرد جنگ چھڑنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد بڑھ کر 1354.62 ڈالر فی اونس رہے جبکہ یو ایس سپاٹ گولڈ کی اپریل کے لیے سپلائی 0.4 فیصد 5.10) ڈالر)اضافہ کے ساتھ 1355 ڈالر فی اونس طے پائی،چاندی کے نرخ بھی ایک فیصد اضافے کے ساتھ 16.68 ڈالر فی اونس رہے۔ لندن سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1355.15 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کے اپریل کے لئے سپلائی 4 فیصد اضافہ کے ساتھ 1355 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔چاندی16.74 ڈالر فی اونس رہی ۔سنگا پور سپاٹ میں سونے کے نرخ 1350.76 کی سطح پر پہنچنے کے بعد واپس آئے۔ایشیاء مین سونے کی مئی کے لئے سپلائی قیمت میں ایک فیصد کمی کے ساتھ 1346.01 ڈالر فی اونس اور امریکی سونے کی اپریل کے لئے سپلائی کے سودے قیمت میں 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1346.03ڈالر فی اونس پر طے پائے۔

مزید :

کامرس -