ہائیر نے نئی ایئر واشنگ مشین متعارف کروا دی

ہائیر نے نئی ایئر واشنگ مشین متعارف کروا دی

  

لاہور ( پ ر)ہائیر گروپ نے شنگھا ئی ، چائنہ میں منعقد ہونے والی اپلا ئنس اینڈ الیکٹرا نکس ورلڈ ایکسپو(AWE) 2018میں جدید ترین ایئر ٹیکنالوجی سے آراستہ نئی ’’Casarte‘‘ ایئر واشنگ مشین متعارف کروا دی ۔ پانی سے کپڑوں کی دھلا ئی اور ڈرائی کلیننگ کے روائتی طریقوں کے بعد ہوا سے کپڑوں کی دھلا ئی کا یہ نیا اور جدیدسسٹم واشنگ مشینز کی دنیا میں ایک نئے دور کی ابتداء ہے ۔واشنگ مشین ٹیکنا لو جی مسلسل جدت کی جانب گامزن ہے ۔ تاہم لیدر ، ویلویٹ ، سلک اور فَر جیسے قیمتی فیبرکس کی دھلا ئی کے دوران ان کی حفاظت کا خا ص خیال رکھنا پڑتا ہے لہٰذا گھر میں روا یتی واشنگ مشین کے ساتھ ان قیمتی کپڑوں کی دھلا ئی نا ممکن ہے ۔لیکن اب ہائیر نے اس مشکل کو ختم کر دیا ہے۔ AWE 2018میں ہائیر نے جدید ٹیکنا لوجی کو استعمال میں لاکر بیش قیمت کپڑوں کو ہوا کے ذریعے صاف کرنے کا عملی مظاہر ہ کیا ۔یہ نئی تکنیک پانی کے بغیر فیبرک کو صاف اور اپنی اصل شکل میں بحال کرتی ہے اوراس طرح آپ کے قیمتی کپڑوں کو کو ئی نقصان نہیں پہنچتا ۔عملی مظا ہرے کے دوران Casarte ایئر واشنگ مشین نے دکھا یا کہ ہوا کے ذریعے صفا ئی کے بعدروئی والی جیکٹ( ڈاؤن جیکٹ) بد ستور نرم و ملائم رہی اور کشمیر ی شال کی چمک دمک اور خو بصورت رنگ قائم رہا اور دنوں کپڑوں کا ٹیکسچر بھی برقرار رہا۔

انڈسٹری کے ماہرین کا خیال ہے کہ Casarte ایئر واشنگ مشین نے بہترین سے بہترین ہوم واشنگ مشین کو پیچھے چھو ڑ دیا ہے اور در حقیقت واشنگ مشین کی دنیا میں یہ جدت کے نئے دور کا آغاز ہے ۔

مزید :

کامرس -