ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

  

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے رنگٹ کی شرح تبادلہ میں 0.5 فیصد تک اضافہ ہونا ہے۔ برسا ملائشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کا کاروبار ملائشین رنگٹ میں ہی ہوتا ہے ۔ایکسچینج میں کروڈ پام آئل کے جون کے لیے سودے 0.25 فیصد اضافے کے ساتھ 2434 رنگٹ (625.06 ڈالر ) فی ٹن طے پائے اس سے قبل پام آئل کے نرخ 2412 رنگٹ فی ٹن تک گر گئے تھے۔ ایکسچینج میں پام آئل کے پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 20,222 لاٹس کا کاروبار ہوا۔

مزید :

کامرس -