این ٹی ڈی سی کسی قسم کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کر رہی: ترجمان

این ٹی ڈی سی کسی قسم کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کر رہی: ترجمان

  

لاہور (کامرس رپورٹر) ترجمان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے بعض قومی اخبارات میں شائع خبر ’’بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال بڑھ گیا‘‘ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خبر میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’این ٹی ڈی سی نے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ کر دیا‘‘ جو حقائق کے برعکس ہے۔ ترجمان نے کہا کہ این ٹی ڈی سی کسی قسم کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کر رہی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ این ٹی ڈی سی اور این پی سی سی کے پاس بجلی کی پیداوار دستیاب ہے۔ لہٰذا این پی سی سی کی طرف سے نہ ہی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور نہ ہی بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کو لوڈشیڈنگ کے احکامات دیئے ہیں۔ تاہم اگر کسی علاقے میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے تو متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنی (ڈسکو) ہی اس کے متعلق بتا سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -