ڈیسکون نے خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے تقریب کا انعقادکیا

ڈیسکون نے خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے تقریب کا انعقادکیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ڈیسکون نے 8مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں رواں ماہ کی گئی منعقد مختلف سرگرمیوں کے اختتامی سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔اس اختتامی تقریب میں ڈیسکون کے سی ای او عبدالرزاق داؤد اور سی ایچ آر او احسن قریشی سمیت ڈیسکون لیڈر شپ کی کثیر تعداد نے شمولیت کی ۔پریس فار پراگریس: کی عالمی تھیم کے تحت ان تقریبات کو ڈیسکون کی برانڈڈ ٹیگ لائن ’’IMPOWER‘ کے ساتھ منایا گیا ۔اس ضمن میں ڈیسکون کے تمام مراکز پر منعقدہ تقاریب میں خواتین کو با اختیار بنانے کے فلسفے کو فروغ دیا گیا ۔اختتامی تقریب کی آرگنائزر اور ماڈریٹر منیجر ٹیلنٹ اینڈ او ڈی گوہر نفیس تھیں جبکہ ممتاز ماہر نفسیات یاسمین بٹ کے لافٹر تھراپی سیشن کو شرکاء کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ ہیڈ ڈیسکون آٹو میشن اینڈ کنٹرول عافیہ خان سمیت ڈیسکون کی سینئر خواتین لیڈر زپاور ٹاک سیشن میں شریک ہوئیں۔اس موقع پر عافیہ خان کا کہنا تھا کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس وقت ٹاپ مینجمنٹ پوزیشنز پرخواتین کی تعداد ناکافی ہے مگر ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کتنی خواتین نے ٹاپ مینجمنٹ میں آنے کیلئے خود کو تیار کیا ،ڈیسکون میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں ابھارنے کیلئے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔
،ڈیسکون کے سی ای او نے اپنی تقریرمیں ڈیسکوں میں خواتین کو ملازمت اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے روشنی ڈالی ،ان کا کہنا تھا کہ ڈیسکون میں کام کرنے والی خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے ،تاہم ٹیم لیڈر شپ کا خیال ہے کہ کمپنی میں خواتین کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں ٹیم لیڈر شپ کی جانب سے منصوبہ بندی بھی کی گئی ہے ،اس پروگرام کی خاص بات ڈیسکون وویمن کنیکٹ کی لانچنگ تھی ،خواتین ٹیلنٹ کو با اختیار بنانے کے حوالے سے قائم اس فورم کو تین فیز میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس فورم کے تحت ڈیسکون میں خواتین کی ترقی ،حوصلہ افزائی اور نوجوان خواتین کی ورک فورس میں شمولیت اور انہیں بااختیار بنانے پر توجہ دی جائیگی ،تقریب کے اختتام پرسی ای او عبدالرزاق داؤد اور سی ایچ آر او احسن قریشی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے تمام خواتین کا شکریہ ادا کیا ،عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ انہیں عالمی یوم خواتین کی ان تقاریب میں شرکت کرکے انتہائی خوشی ہوئی ہے اور ہم یہ بات جانتے ہیں کہ خواتین کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں معیشت میں شمولیت معاشی ترقی کی رفتار میں معاون ثابت ہوتی ہے اور ڈیسکون میں ہم اسی فلسفے پر کاربند ہیں ۔

مزید :

کامرس -