زیتون اور فرائی چکس کے مابین آپریٹڈ آؤٹ لیٹ کے افتتاح کا معاہدہ

زیتون اور فرائی چکس کے مابین آپریٹڈ آؤٹ لیٹ کے افتتاح کا معاہدہ

لاہور( پ ر) زیتون اور فرائی چکس کے مابین نیولاہورسٹی میں کمپنی آپریٹڈ آوٹ لیٹ کے افتتاح کا معاہدہ کیا گیا۔ یہ معاہدہ میاں ایاز انورٗ سی ای او زیتون اور ایس ٗایچ ٗمہدی سی ای او فرائی چکس کے درمیان سائن کیا گیا۔ فرائی چکس کی یہ برانچ3600 اسکوائر فٹ کے مکمل تیار تین منزلہ پلازے میں قائم کی جا رہی ہے جو نیو لاہور سٹی کی 150فٹ کشادہ مین گرینڈ کمرشل بلیوارڈ پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس میں فاسٹ فوڈ ریسٹورانٹ کے علاوہ کیفے، کڈز انڈور پلے ایریا، لائیو کچن اور فری ہوم ڈیلیوری کی سروسز بھی شامل ہوں گی۔ اس پلازہ کے بیسمنٹ میں کمپنی کا وئیر ہاوس بنایا جائے گا جو فاسٹ فوڈ بزنس کی سٹوریج کی ضرورت کو پورا کرے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں ایاز انورٗ سی ای او زیتون نے کہا کہ ہمارا مقصد نیو لاہور سٹی کے رہائشیوں کو تمام ضروریات زندگی اور سہولیات ان کے گھر کے نزدیک مہیا کرنا ہے۔ ہم تمام کمرشل اداروں اور برانڈز کو نیو لاہور سٹی کے ساتھ بزنس کرنے کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ ایس ایچ مہدی سی ای او فرائی چکس نے زیتون انتضامیہ کے مکمل تیار ورلڈ کلاس پلازے میں اپنی برانچ کے قیام کو سراہا اور کہا کہ بلاشبہ زیتون انتضامیہ کا جوائنٹ وینچر کمپنیوں اور برانڈز کے ساتھ مکمل تعاون اس امر کی تصدیق ہے کہ نیو لاہور سٹی کے ممبران کو تمام سہولیات کی فراہمی ان کا نصب ا لعین ہے۔ ہم اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہماری یہ برانچ نہ صرف نیو لاہور سٹی کے رہائشیوں اور گردونواح کے رہائشیوں کیلئے سود مند ثابت ہو گی بلکہ تمام شہر کے لوگوں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہو گی۔فرائی چکس نیولاہور سٹی برانچ اپریل کے وسط میں اپنی سروسز کا آغاز کر دے گی جہاں نیو لاہور سٹی کے رہائشیوں کو خصوصی ڈسکاوٗنٹ دیا جائے گا۔

مزید : کامرس