فرحان اختر فیس بک کے خلاف میدان میں آگئے

فرحان اختر فیس بک کے خلاف میدان میں آگئے
فرحان اختر فیس بک کے خلاف میدان میں آگئے

  


ممبئی(نیٹ نیوز)نامور بالی ووڈ ہدایت کارواداکار فرحان اختر نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کردیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کارو اداکار فرحان اختر نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کررہے ہیں، تاہم ان کا تصدیق شدہ فرحان اختر لائیو پیج بحال رہے گا جس میں وہ اپنی سرگرمیوں سے متعلق اپنے مداحوں کوآگاہ کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ پچھلے چند روز سے فیس بک ڈیٹا چوری لیکس نے پوری دنیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے، فیس بک کے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چرانے کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد فیس بک کے بانی مارک زکر برگ صارفین سے معافی بھی مانگ چکے ہیں۔

، تاہم دنیا بھر کے لوگ فیس بک کو غیر محفوظ تصور کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کررہے ہیں۔اداکار فرحان اختر نے بھی اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا ہے لیکن انہوں نیتاحال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی حتمی وجہ بتانے سے گریز کیا ہے۔

مزید : کلچر