بابر علی،شان،ہمایوں سعید اور فواد خان میں سے ریما خان کا ہیرو کون

بابر علی،شان،ہمایوں سعید اور فواد خان میں سے ریما خان کا ہیرو کون
بابر علی،شان،ہمایوں سعید اور فواد خان میں سے ریما خان کا ہیرو کون

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ریما خان طویل عرصے بعد سلور سکرین پر نظر آئیں گی جس کے لئے وہ بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں. ریما خان نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ دوبارہ فلم بنائیں گی تاہم کافی وقت گزر جانے کے بعد اب تک ان کی فلم بارے تفصیلات سامنے نہیں آئیں البتہ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ریما خان کی اس فلم کا سکرپٹ ان دنوں خلیل الرحمن قمر تحریر کررہے ہیں جس کے مکمل ہوتے ہی کاسٹ فائنل کرلی جائے گی لیکن اس سے پہلے ہی ریما خان نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ فلم میں بابرعلی،شان،ہمایوں سعید اور فواد خان میں سے کسی کو کاسٹ کرنا چاہتی ہیں.یاد رہے کہ ریما خان ماضی میں بھی ڈائریکٹر کی حیثیت دو فلمیں بناچکی ہیں.

مزید : کلچر