ہمیشہ اپنے حق کے لئے لڑتی ہوں،شیبا رانی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر شیبا رانی نے کہا ہے کہ مجھے منافقت نہیں آتی میں ہمیشہ اپنے حق کے لئے لڑتی ہوں‘تھیٹر پر جو کا میابی مجھے ملی ایسی کم لوگوں کو ہی نصیب ہو تی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے موجودہ مقام بہت محنت کے بعد حاصل کیا ہے میں نے کبھی کسی سینئر کے ساتھ گستاخی نہیں کی جس کی وجہ سے مجھے پھل مل رہا ہے میں اس وقت فلم اور سٹیج دونوں میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کے خلاف سازش کر نے کا کوئی شوق نہیں میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں ۔